Announcement

Collapse

Important Information

Assalamo Allaikum

Pegham is being relocated from it's current hosts to another host. This will disrupt services, until the new setup is ready.

The new setup will be a changed one: A new face and a new site, with forum as it is. So stay tuned and see the new site.

Admin
See more
See less

" شادی شدہ شخص دکھی بھی نہیں ہو سکتا کیا؟؟"

Collapse
X
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • " شادی شدہ شخص دکھی بھی نہیں ہو سکتا کیا؟؟"

    " شادی شدہ شخص دکھی بھی نہیں ہو سکتا کیا؟؟"
    بیوی آئی لو یو بے بی
    شوہر )نرمی سے(آئی لو یو ٹو
    بیوی
    اپ سیٹ کیوں لگ رہے ہیں؟
    شوہر
    بس تھوڑا مودآف ہے
    بیوی
    دوستوں کے ساتھ تو بہت خوش رہتے ہو بس میرے ساتھ ہی ڈرامے
    شوہر)پیار سے(
    ایسا کچھ نہیں ہے۔طبیعت تھوڑی ٹھیک نہیں ہے
    بیوی
    ہاں ابھی دوستوں کا فون آ جائے تو دو سیکنڈز میں طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔
    شوہر
    دوست کہاں سے آ گئے اب؟ میرا موڈ تھوڑا اپ سیٹ ہے بس
    بیوی
    میرے ساتھ ہی یہ سب ہوتا ہے،دوستوں کے ساتھ مزے کرتے ہو،بہت ہنس ہنس کر تصویریں بنواتے ہو۔۔۔کوئی اور لڑکی پسند آ گئی ہے نا؟
    شوہر)اور زیادہ پیار سے(
    ارے، بات کو کہاں سے کہاں لے گئی ہو؟
    بیوی
    آج سب کچھ کلیئر ہو گا بس
    شوہر
    کیا کلیئر کرنا ہے ایسا کیا ہو گیا ہے؟
    بیوی )خود کنفیوز(
    جب تم خود کلیئر نہیں،تمہیں کچھ احساس ہی نہیں میں کیا بولوں؟
    شوہر
    کیا ہو گیا ہے تمہیں کس بات پر اپ سیٹ ہو؟ کچھ بتاو مجھے
    بیوی
    تمہاری سنگت ہی خراب ہے
    شوہر
    میری سنگت تو تم ہو۔
    بیوی
    اب بہت ہو گیا۔۔بس اور نہیں
    شوہر)مکمل پریشان اور حیران(
    ہوا کیا ہے ؟ یہ تو بتا دو
    بیوی
    ہم ساتھ نہیں رہ سکتے
    شوہر
    اب یہ بات کہاں سے آئی؟
    بیوی
    مجھے طلاق چاہیے
    شوہر
    اوکے
    بیوی )غصے سے پاگل(
    ہاں، یہی چاہتے ہو تم تو۔۔۔تا کہ پھر تم جو مرضی کر سکو
    شوہر
    ارے تم نے خود بولا ابھی،میں نے کیا غلط کہا؟
    بیوی
    اتنی پرابلم تھی تو بولا کیوں نہیں،میں خود ہی چلی جاتی تمہاری زندگی سے
    شوہر)اپنے بال نوچتے ہوئے(
    میری غلطی تو بتا دو۔۔کس چیز کا غصہ ہے تمہیں
    بیوی
    وقت آنے پر پتا چل جائے گا،جب میں چلی جاوں گی
    شوہر)کنفیوزڈ(
    اچھا تو میں انتظار کروں مناسب وقت کا؟
    بیوی
    تم کب سیریس ہو گے؟
    شوہر)غصے سے(
    سیریس ہونے کے لیے میں ہسپتال بھرتی ہو جاوں؟
    بیوی
    جہنم میں جاو۔۔میں جا رہی ہوں مجھے آواز نہ دینا اب
    شوہر)شاکڈ(
    تین گھنٹے بعد بیوی دوبارہ کمرے میں داخل ہوئی
    تمہیں پتا ہے نا سونو۔۔میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔۔آئی ایم سوری
    آئی لو یو
    شوہر)سب بھول کر(
    کوئی بات نہیں۔۔۔آئی لو یو ٹو
    بیوی
    اپ سیٹ کیوں لگ رہے ہو؟؟
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: " شادی شدہ شخص دکھی بھی نہیں ہو سکتا کیا؟؟"

    HAHAHAHA Bohat Khoob ... :)
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X