Announcement

Collapse

Important Information

Assalamo Allaikum

Pegham is being relocated from it's current hosts to another host. This will disrupt services, until the new setup is ready.

The new setup will be a changed one: A new face and a new site, with forum as it is. So stay tuned and see the new site.

Admin
See more
See less

ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

Collapse
X
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے سنیچر کو چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
    جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے فیصلے میں کرکٹ بورڈ کی انتظامی عبوری کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا اور ذکا اشرف کے علاوہ کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کو بھی بحال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ ذکا اشرف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بطور چیئرمین پی سی بی ان کے عہدے پر بحال کیا ہے۔

    انھیں آٹھ مئی 2013 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے تحت چار سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا تاہم تین ہفتے بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہی انھیں مزید کام کرنے سے روک دیا تھا۔

    بعدازاں حکومت کی جانب سے معروف صحافی نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا لیکن رواں برس 15 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کمیٹی کو ختم کر کے ذکا اشرف کو ان کے عہدے پر بحال کیا تھا۔

    اس کے بعد ملک کے وزیراعظم اور کرکٹ بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ میاں نواز شریف نے رواں برس دس فروری کو پی سی بی کا گورننگ بورڈ تحلیل کر دیا تھا۔

    اس تحلیل کے بعد کرکٹ بورڈ کے امور چلانے کے لیے 11 رکنی انتظامی کمیٹی قائم کی گئی تھی اور نجم سیٹھی کو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حال ہی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی بحال کر چکی ہے۔

    انھیں رواں برس 11 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • #2
    Re: ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

    اچھی خبر شیئر کی۔
    ٹارزن کی واپسی
    شیخ نجم سیٹھی کو یہ عہدہ 35 پنکچر لگانے یعنی پاکستان مسلم لیگ*ن* نون سے آپ سمجھ گئے ہوں *نالائق* کو انتخابات جتوانے کے انعام میں دیا تھا ۔ ویسے تو جگنو کی روشنی بھی کافی مانند پڑ گئی ہے۔ اللہ میاں صاحب کو اس دفعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Comment


    • #3
      Re: ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

      عدالت بالا نے اس کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاہے

      Comment


      • #4
        Re: ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

        ok

        Comment

        Working...
        X