اسے بخشی ہے دل پہ حُکمرانی اور کیا دیتے؟
بس یہی تھی ہماری راجدھانی اور کیا دیتے؟
ستاروں سے کسی کی مانگ بھرنا اک فسانا ہے
اس کے نام لکھ دی زندگانی اور کیا دیتے؟
بچھڑتے وقت اس کو اک نہ اک تحفہ تو دینا تھا
ہمارے پاس تھا آنکھوں میں پانی اور کیا دیتے؟
ایسا ہو سکتا ہے نہ۔۔۔؟؟
کہ میں نے تجھے جان لیا ہو
تجھے تیری ذات کی گہرائی تک
تیری محفل سے لے کر
تیری تنہائی تک ۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا ہو سکتا ہے نہ۔۔۔؟؟
کہ میں نے بہت کرب سہا ہو
تیرے ستم سے لے کر
تیری محیسائی تک ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایسا بھی تو ہو سکتا ہے نہ ۔۔۔؟؟
کے تجھے کوئی دُکھہ نہ ہو
میرے ملنے سے لے کر
میری جُدائی تک ۔۔۔۔۔
کہیں دل چھوڑ آئے ہو ؟؟
بہت چُپ چاپ رہتے ہو
نہ بنتے ہو نہ سنورتے ہو
نہ کوئی بات کرتے ہو
بھری محفل میں بھی اکثر
ہمیشہ کھوئے رہتے ہو
اُداسی آنکھوں میں لے کر
ہر اک چہرے کو تکتے ہو
کوئی جب یاد آتا ہے
تو ٹھنڈی آہ بھرتے ہو
تو کُھل کر کیوں نہیں کہتے
کہ ہم سے پیار کرتے ہو ۔۔۔۔۔
Bookmarks